حارث رؤف کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ طے
آسٹریلیا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہوگیا۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
حارث رؤف نے بی بی ایل کے پانچ سیزن میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی مگر اب حارث رؤف پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
حارث رؤف بی بی ایل میں 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین کا کہنا ہے کہ حارث رؤف میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔
ٹم پین نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک تیز ترین بولر ہیں ایڈیلیڈ اوول میں اسٹرائیکرز کے فین کو اُنہیں دیکھ کر اچھا لگے گا۔
دوسری جانب حارث رؤف نے کہا کہ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے میں وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔
علم میں رہے کہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں اسٹرائیکرز کا سڈنی تھنڈرز کے خلاف پہلا میچ 16 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی