November 01, 2026 | 12:11 am
جس طرح 4 میچز گزرے، ایک اچھی اننگز کی ضرورت تھی، فخر زمان
پاکستانی اوپنر اور فائنل کے ہیرو فخر زمان نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے میری اچھی اننگز فائنل میں آئی۔
فخر زمان نے پلیئر آف دی میچ قرار پانے کے بعد گفتگو میں کہا کہ جس طرح 4 میچز گزرے تھے، ایک اچھی اننگز کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنی کرکٹ کھیلی ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ جب میرا دن ہوگا تو پرفارم کروں گا، اچھی بات یہ ہے کہ میری اچھی اننگز فائنل میں آئی۔
پاکستانی اوپنر نے یہ بھی کہا کہ سعد بیگ کے ساتھ ڈومیسٹک کھیلا ہوں وہ بہت اچھا پلیئر ہے، سعد نے کریز پر آتے ہی پریشر ختم کیا۔
فخر زمان نے سری لنکن بولرز کے مقابل شاندار بیٹنگ کی 99 گیندوں پر 127 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے سریز کے دوران 5 میچز میں مجموعی طور پر 158 رنز اسکور کیے۔
فخر زمان نے آج کے میچ میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت 97 میچز میں اپنے 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
مزید خبریں
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی