ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کئی پلانز پر بات چیت ہوئی ہے، چند پلانز سب کو نہیں بتا سکتے۔ وائٹ بال کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ کئی سال سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچے ہیں، اب نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن تیار کیا جارہا ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے ون ڈے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔ میں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیڑھ سو اوورز فیلڈنگ بھی کی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔
جارح مزاج بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑی پرفارم کرے تو شائقین تعریف بھی کرتے ہیں۔ ہر کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتا ہے لیکن ہر روز اچھی پرفارمنس نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹرائی سیریز ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے۔
-
پنڈی ٹیسٹ: آخری دن کا آغاز، پاکستان کی 45 رنز کی برتری
-
سابق چئیرمین پی سی بی نسیم اشرف کی این سی اے آمد
-
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
-
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی
-
آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ تنازع بڑھنے لگا، پیٹ کمنز میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
-
ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے
-
پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ
-
کل پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد عباس
-
پاکستان ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
عمان میں پاکستان کے سفیر کی پاکستان انڈر 19 ٹیم سے ملاقات