حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
دبئی: پاکستان کے اُبھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی 20) کے پانچویں سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
فرنچائز کے مطابق حسن نواز انگلینڈ کے بیٹر اینیورین ڈونلڈ کی جگہ لیں گے، جو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ حسن نواز گزشتہ سیزن میں بھی ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ تھے اور ٹیم کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں شریک رہے تھے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فل اولیور نے حسن نواز کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سیزن میں وائپرز کے اہم کھلاڑی تھے اس لیے ٹیم کے ماحول میں جلد گھل مل جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حسن نواز سیزن 5 میں بھی ڈیزرٹ وائپرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے اور ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جتوانے میں مدد فراہم کریں گے۔
-
سابق چئیرمین پی سی بی نسیم اشرف کی این سی اے آمد
-
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
-
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی
-
آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ تنازع بڑھنے لگا، پیٹ کمنز میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
-
ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے
-
پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ
-
کل پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد عباس
-
پاکستان ساف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
عمان میں پاکستان کے سفیر کی پاکستان انڈر 19 ٹیم سے ملاقات
-
آئی سی سی بورڈ اینڈ کمیٹی میٹنگز کا آغاز