October 16, 2026 | 02:05 pm

انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش

میسن کرین / فائل فوٹو

لندن: انگلینڈ نے پاکستان میں شیڈول ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 29 سالہ لیگ اسپنر میسن کرین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا، جو تقریباً آٹھ سال بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

میسن کرین نے 2017 اور 2018 کے درمیان انگلینڈ کی جانب سے تین انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے، جس کے بعد انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں موقع نہیں ملا۔ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ 2017-18 کی ایشز سیریز کا سڈنی ٹیسٹ تھا۔

میسن کرین نے جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے، جن میں ان کی واحد وکٹ اے بی ڈی ویلیئرز کی تھی۔

غیر ملکی کرکٹ پوڈکاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے میسن کرین نے کہا کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی توقع نہیں تھی، تاہم اس موقع پر وہ بے حد خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل انہیں لگنے لگا تھا کہ شاید دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی بولنگ میں زیادہ ورائٹیز استعمال کرتے ہیں اور ان پر پہلے سے بہتر کنٹرول بھی حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے آج پاکستان پہنچ چکی ہے اور انگلش ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ سے کرے گی۔