October 15, 2026 | 09:44 am

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان

مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں / فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ٹیم کی اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ کی ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیم کی ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں بری طرح شکست کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد انگلینڈکےخلاف تیسرےٹیسٹ سےقبل مائیک ہیسن کوعبوری ذمےداری دی گئی تھی۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مائیک ہیسن کو ہی ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکاکی ٹیموں کےدرمیان آئندہ ماہ 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جس کا پہلا میچ 9 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم اور دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔