October 15, 2026 | 09:14 am

لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ

زمبابوے کے کرکٹرز کا وطن روانگی سے قبل گروپ فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ زمبابوے کے 8 رکنی اسکواڈ پر مشتمل کرکٹرز لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

تربیتی پروگرام زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایکسچینج پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

زمبابوین کرکٹرز نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت کے تجربے کو یادگار اور مفید قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس  پروگرام کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ اسکلز میں بہتری لانے اور تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں پانچ ہفتوں کے تربیتی سیشن کے لیے موجود تھے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پانچ ہفتے صرف کرکٹ سیکھنے تک محدود نہیں تھے بلکہ اس دوران دوستی اور باہمی تعلقات کو بھی فروغ ملا۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان یہ پروگرام دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور کرکٹ کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اگلے مرحلے پاکستان سے کھلاڑی زمبابوے جائیں گے۔