آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں معاذ صداقت اور سلمان مرزا کی بہتری
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں بھارتی بیٹر ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان بیٹر معاذ صداقت 187 درجہ ترقی پاتے ہوئے 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب 4 درجہ تنزلی کے بعد 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، حسن نواز بھی 3 درجہ تنزلی کے باعث 52 ویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور انگلش بولر عادل رشید ایک ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبرپر آگئے جبکہ صائم ایوب 8 درجہ ترقی کے بعد 54 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں مگر سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے باعث 53 ویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 2 درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز