October 14, 2026 | 10:20 am
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
دورہ بنگلا دیش کے دوران روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیون وکھم پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
وائٹ بال کرکٹ کے کپتان شائے ہوپ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل کھیلنے کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف کو طبی جائزے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق الزاری جوزف کے ساتھ معاہدے کے مطابق ان کے ورک لوڈ کا خیال رکھا جائے گا۔
بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے میرپور ڈھاکا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز سے قبل 22 سے 24 اکتوبر تک وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔
مزید خبریں
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز