صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
راولپنڈی: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے منگل کو ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی سرزمین پر پہلی سیریز کو یادگار بناتے ہوئے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پاکستانی کپتان نے سیریز میں 79.33 کی شاندار اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس کارکردگی کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے رواں سال افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ہوم سیریز میں 229 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی صاحبزادہ فرحان 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان ہونے والی 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آغاز 53 گیندوں پر 89 رنز کی میچ وننگ اننگز سے کیا، جس کی بدولت پاکستان نے 183 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
30 سالہ پاکستانی بیٹر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جبکہ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 133 رنز بنا سکی۔ اس طرح پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے آخری میچ میں بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھی اور محض 47 گیندوں پر 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جس سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 168 رنز بنائے۔
تاہم صاحبزادہ فرحان کی یہ کوشش پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہی اور مہمان ٹیم نے ہدف باآسانی 2 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں واحد کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز