پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کی باضابطہ لانچنگ تقریب آج منعقد ہوگی۔
پاکستان ہاکی لیگ میں عالمی شہرت یافتہ ہاکی اسٹارز کی شرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیگ کا انعقاد آئندہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کے مطابق ہاکی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی ہاکی کا معیار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لیگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت سے کھیل کے معیار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن، کارپوریٹ اسپانسرز اور ٹیم مالکان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے تاکہ قومی کھیل کی بحالی، فروغ اور ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ سے پاکستان میں ہاکی کے روشن مستقبل، نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی، قومی کھیل کی بحالی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز