October 13, 2026 | 10:35 am

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا / فوٹو سری لنکا کرکٹ

کولمبو: سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کوشال مینڈس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے مہمان ٹیم 4 نومبر سے تین روز ٹور میچ اسلام آباد میں کھیلے گی۔