October 13, 2026 | 08:57 am

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی نظریں وائٹ واش پر

فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم مہمان سائیڈ کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان نے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے، میزبان ٹیم نے پہلا میچ 4 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 82 رنز سے اپنے نام کیا۔

قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کیا جائے جبکہ سری لنکن ٹیم آخری مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

سیریز کے ابتدائی میچز میں پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس میں کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ابتدائی دونوں میچز جیت کر تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے جبکہ آج کے مقابلے میں کامیابی قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ دلادے گی۔