ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کے نہ کھیلنے پر بنگلادیش کو شامل کیے جانے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کو پاکستان کے متبادل کے طور پر ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال میں ٹیم بھارت بھیجنے سے منع کردیا تھا۔
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، چین اور بنگلادیش کی ٹیمیں شریک ہیں۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے برانز اور گولڈ میڈل میچ 5 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے میچز یا ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اے ایچ ایف نے پاکستان کی درخواست قبول نہیں کی تھی۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز