October 08, 2026 | 03:25 pm

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں

فائل فوٹو

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حارث رؤف بی بی ایل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

آسٹریلوی رپورٹ کے مطابق حارث رؤف نے 5 سیزن تک میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا میں بتایا جارہا ہے کہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔ بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا، پہلا میچ چنئی میں ہوگا۔