ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن ( اے ایچ ایف) کی جانب سے باضابطہ اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ڈراز کا اعلان کل کیا جا سکتا ہے اور بھارت ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا ، پاکستان کے متبادل کے طور پر بنگلا دیش کو شامل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت 27 اکتوبر سے ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےمیچز جالندھر اور موہالی میں شیڈولڈ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نیوٹرل وینیو پر ایونٹ یا پاکستان کے میچز کرانے کی درخواست کی تھی۔
پی ایچ ایف نے موجودہ حالات میں قومی ٹیم کو بھارت میں نہ کھیلنے کے حوالے سے اے ایچ ایف کو بتا دیا تھا۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز