پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھنانجایا ڈی سلوا نے فوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دھنانجایا ڈی سلوا نے سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
دھنانجایا ڈی سلوا نے کہا کہ ان کی رائے میں قیادت کی ذمہ داری اب اگلی نسل کو منتقل ہونی چاہیے۔
انہوں نے کپتانی سے دستبرداری کے باوجود بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے دھنانجایا ڈی سلوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ان کے مستقبل کے کیریئر کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے اور بطور کھلاڑی ان کی خدمات کا منتظر ہے۔
علم میں رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ 9 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور 17 نومبر کو دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کرکٹ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور کوشل مینڈس کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز