سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قومی کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے جاری اقدامات اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت ہائی پرفارمنس پروگرامز کا بھی معائنہ کیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے وسائل فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے سابق کپتان کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 پروگرامز سمیت نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
عامر سہیل نے اکیڈمی میں دستیاب جدید سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ زیر تعمیر بائیو مکینکس لیب بھی دیکھی اور کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کے لیے اب مکمل سہولیات دستیاب ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سرمایہ کاری خوش آئند ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کی بہتری کے لیے وسائل فراہم کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر پر ہونے والی سرمایہ کاری کے مثبت نتائج کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہونے چاہئے۔ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے افراد کا اپنے اپنے شعبوں میں ماہر ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔
عامر سہیل نے بائیو مکینکس لیب کو کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ترتیب دیے گئے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 پروگرامز کو بھی حوصلہ افزا قرار دیا۔
سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے کلب اور اسکول کرکٹ پر مسلسل توجہ دینا ضروری ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ایک مثبت قدم ہے، تاہم نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سکولوں میں سال بھر کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئے۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز