چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
روس کے معروف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو چائنا اوپن کے سیمی فائنل کے دوران دیوار سے ٹکرا کر واپس آنے والی گیند ہٹ کرنے اور اسے تماشائی کی آنکھ پر مارنے کے باعث ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔
نوواک جوکووچ کے خلاف کھیلے گئے اس اہم میچ میں عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف 5-7 اور 3-5 کے اسکور سے پیچھے تھے۔
ایک پوائنٹ ہارنے کے بعد انہوں نے دیوار سے واپس آنے والی گیند کو ہٹ کیا جو سیدھا پہلی قطار میں بیٹھے ایک تماشائی کو جا لگی جس کے بعد تماشائی کو درد کی شدت سے اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر اسٹیڈیم کے عملے کی مدد سے گیلری سے باہر جاتے دیکھا گیا۔
واقعے کے بعد ڈینیئل مدویدیف نے تماشائی کو گیند لگنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے تو میں اس تماشائی سے انتہائی معذرت خواہ ہوں‘۔ انہوں نے اس واقعے کو ’100 فیصد ایک حادثہ‘ قرار دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اس تماشائی سے ذاتی طور پر مل کر معافی مانگنا چاہتے ہیں۔
اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے نوواک جوکووچ نے کہا کہ ’سچ کہوں تو میں حیران تھا۔ مجھے امید ہے کہ وہ شخص زیادہ زخمی نہیں ہوا ہو گا‘۔ واضح رہے کہ نوواک جوکووچ کو بھی 2020 کے یو ایس اوپن میں بالکل اسی طرح کے حالات میں ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔
جوکووچ نے مزید کہا کہ ’دوسری جانب مجھے ڈینیئل کے لیے بھی افسوس ہے کیونکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ ایک بڑے میچ میں اس طرح ڈس کوالیفائی ہونے پر کیسا محسوس ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈینیئل نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا‘۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز