حیدرآبا: نیازاسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہو گا، معاہدے کی مدت 20 سال ہو گی، معاہدے کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گی۔
حیدرآباد کے تاریخی نیازاسٹیڈیم کو پی سی بی کے زیر انتظام کرنے کے معاہدے کی تقریب نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔
جیو نیوز کو ملنے والے مجوزہ معاہدے کے مطابق اسٹیڈیم پر مکمل انتظامی کنٹرول پی سی بی کے پاس ہوگا، جبکہ اسٹیڈیم کی ملکیت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہی کی رہے گی۔
تمام تجارتی حقوق بشمول ٹکٹنگ اسپانسرشپ، اشتہارات، نشریاتی حقوق اور پارکنگ پی سی بی کے پاس ہوں گے، مالی شرائط کے مطابق پی سی بی کارپوریشن کو ماہانہ دس ہزار روپے کرایہ ادا کرے گا جو ہر سال کے آغاز پر یا اس سے پہلے پیشگی دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹکٹ والے ہر کرکٹ میچ کی گیٹ رسیدوں سے حاصل ہونے والی پی سی بی کی آمدنی کے خالص منافع کا بیس فیصد کارپوریشن کو ملے گا۔
معاہدے کے مطابق پی سی بی اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گا، جس میں پچ اور آؤٹ فیلڈ، فلڈ لائٹس، ڈریسنگ رومز، تماشائیوں کے اسٹینڈز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور پارکنگ شامل ہیں۔
دیکھ بھال اور انشورنس کی ذمہ داری بھی بورڈ کی ہوگی معاہدے کی رو سے بورڈ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی، فرسٹ کلاس اور پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرسکے گا اور حیدرآباد میں اہم میچز لانے کے لیے معقول کوششیں کرے گا۔
بورڈ اسٹیڈیم یا اس کا کوئی حصہ فرنچائز یا فریقِ ثالث کو ذیلی لائسنس پر بھی دے سکے گا۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز