سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا۔
سری لنکا کے 13 رکنی دستے کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز دستے میں شریک ہیں۔
اسکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔ سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پندرہ رُکنی سری لنکن اسکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی شامل ہیں۔
-
دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
-
مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن
-
پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی، کوشل مینڈس
-
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم
-
اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان
-
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد و ناخوشگوار ریکارڈ بنا دیا
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز