ایشین گیمز: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔
کاروگی اسپورٹس پارک میں بھارتی ٹیم کے کپتان شریس آئیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
بھارتی اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کئے جبکہ ساتھی اوپننگ بیٹر سوریا ونشی نے 15 رنز اسکور کئے۔
وکٹ کیپر بیٹر سنجو سمسن نے 2، اشان کشن نے 20 رنز، کپتان شریس آئیر نے 21 ، شوم ڈوبے 27 جبکہ تلک ورما نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان شریس آئیر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبد الصمد، سعد مسعود، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔
ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
-
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بی سی سی آئی میں اہم عہدے کیلئے درخواست دے دی
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان