October 03, 2026 | 10:14 am

ایشین گیمز : برانز میڈل جیتنے والے پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر پاکستان پہنچ گئے

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں برانز میڈل اپنے نام کرنے والے پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر پاکستان پہنچ گئے۔

جناح ٹرمینل کراچی پر جی ایم بشیر کا شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کرنے والوں نے جی ایم بشیر کو کندھے پر اٹھا لیا۔

اس موقع پر شوٹر جی ایم بشیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔

پاکستان نیوی کے شوٹرز نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی شوٹر نے ریپڈ فائیر پسٹل میں برانز میڈل جیتا ہے۔

مزید خبریں