October 03, 2026 | 08:35 am
ایشین گیمز: ٹیم کی نظریں گولڈ میڈل جیتنے پر ہیں: بھارتی بیٹنگ کوچ
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے گولڈ میڈل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہریشیکیش کنیٹکر نے گولڈ میڈل میچ سے قبل کہا کہ یہ ان کی ٹیم کے لیے ایک اور انٹرنیشنل میچ ہے، تاہم ایشین گیمز کا گولڈ میڈل جیتنے کی اپنی خاص اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی نظریں گولڈ میڈل جیتنے پر ہیں کیونکہ یہ کامیابی بھارت کے مجموعی میڈلز ٹیبل میں بھی شامل ہوگی۔
ہریشیکیش کنیٹکر نے کہا کہ بڑے میچز میں اہم لمحات فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں اور بھارت کے کھلاڑی ماضی میں مختلف سطحوں پر ایسے لمحات سے کامیابی سے نمٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔
مزید خبریں
-
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بی سی سی آئی میں اہم عہدے کیلئے درخواست دے دی
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان