رضوان کی طرح ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا: یونس خان
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میرے معاملات چار ماہ تک چلے تھے۔
جیونیوز کے پروگرام اسکورمیں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑےنہیں ہوسکتے لہٰذا اس معاملےمیں احتیاط سےگفتگوکرنےکی ضرورت ہے۔
یونس خان نے کہا کہ این سی سی آئی اےمعتبر ادارہ ہے،رضوان کوچاہیےپروسس کوفالوکریں، ہم کسی کےوکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سےمتعلق کچھ معلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کےساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا بات کرتےوقت احتیاط سےکام لیناچاہیے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو جواباََ خط لکھا جس میں انہوں نے 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
-
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بی سی سی آئی میں اہم عہدے کیلئے درخواست دے دی
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان