بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی: صدر پی ایچ ایف
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی شاندار فائٹ اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سنسنی خیز مقابلے میں 4-3 کی معمولی شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ٹیکٹیکل ڈسپلن اور شاندار کم بیک ثابت کرتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور کردار اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین وسائل، بین الاقوامی ایکسپوژر اور تربیت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم برانز میڈل کے حصول کے لیے کل کوریا کا سامنا کرے گی۔
صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا سفر ابھی جاری ہے، ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، کھلاڑی حوصلے بلند رکھیں اور آئندہ میچز پر توجہ مرکوز کریں۔
واضح رہے کہ جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
علم میں رہے کہ بھارتی ٹیم نے 23 ویں منٹ تک 3 گول کردیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی اور 30، 45 اور 49 ویں منٹ میں مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا تھا۔
میچ کے آخری منٹ میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔
-
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بی سی سی آئی میں اہم عہدے کیلئے درخواست دے دی
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان