پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں، ہیڈ کوچ بھی گراؤنڈ میں آسکے گا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں کردیں۔ تبدیلیوں کا اطلاق یکم اکتوبر اور اس سے بعد کی سیریز میں ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق بیٹر کے وقت ضائع کرنے پر پانچ رنز کی پنالٹی ہوگی۔ اگر بیٹر طے شدہ وقت میں تیار نہیں ہوگا تو پہلے وارننگ دی جائے گی۔ دوسری فائنل وارننگ کے بعد تیسری مرتبہ فیلڈنگ سائیڈ کو پانچ رنز دے دیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آزمائشی طور پر ٹیسٹ میں دن کی روشنی میں پنک بال کا استعمال ہوسکے گا۔ کم روشنی میں پنک بال کے استعمال کے لیے دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی درکار ہوگی۔ باہمی رضامندی ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہوگی۔
اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں کھیل کے آخری اوور میں وکٹ گرتے ہی دن کا اختتام نہیں ہوگا۔ موسم اور کنڈیشنز اجازت دیتی ہیں تو کھیل جاری رہے گا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 15 منٹ کا فکسڈ وقفہ ہوگا اگر ٹائم کا ضیاع ہو چکا ہو گا تو وقفہ دس منٹ تک کیا جاسکے گا۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پانی کے وقفے کے دوران ہیڈ کوچ یا ان کا کوئی مقرر کردہ اسکواڈ یا اسٹاف ممبر گراؤنڈ میں آسکے گا۔
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان
-
لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ