ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے حصول کیلئے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا طے
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان ٹیم سے ہوگا۔
کاروگی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کئے۔
بھارت کی جانب سے اشان کشن 80 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جنہوں نے 46 گیندوں میں 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 80 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ اوپننگ بیٹر سوریا ونشی نے 38 رنز اسکور کئے۔
سری لنکن ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہی اور9.5اوورز میں صرف 45 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے ابتدائی بیٹرز صفر میں پویلین لوٹے جبکہ صرف فرنینڈو 15 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گولڈ میڈل کے حصول کے لیے 3 اکتوبر کو کھینچا تانی ہوگی جبکہ برانز میڈل کا میچ 3 اکتوبر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔
-
سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے بی سی سی آئی میں اہم عہدے کیلئے درخواست دے دی
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان