سری لنکا کیخلاف اور ٹرائی نیشن سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آن لائن ٹکٹ 3 اکتوبر سے فروخت ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے نجی کورئیر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ کم از کم 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے وی آئی پی ٹکٹ 1,000 روپے سے دستیاب ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے سے دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان بھی کردیا ہے جو 10 اکتوبر سے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ تین ملکی سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
-
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
-
مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے
-
ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان
-
پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار
-
حسن نواز آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کیلئے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارشدیپ سنگھ باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
-
انگلش اسپنر میسن کرین کی 8 سال بعد واپسی، پاکستان میں تین ملکی سیریز کیلئے پُرجوش
-
تین ملکی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
محمد یوسف کی نوجوان بیٹرز کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تجویز
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان
-
لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ