جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
چین: مینز جونیئر ایشیا کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان جمعہ کو کوریا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا پاکستان جونیئر ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے، جبکہ ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان جونئیر ویمنز ہاکی ٹیم نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
چین میں ان دنوں مینز اینڈ ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ جاری ہے مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا، پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔
میچ کے آخری کوارٹر کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفیٰ نے بہترین فیلڈ موو بناتے ہوئے تیسرا گول داغ کر پاکستان کی فتح یقینی بنادی ، ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے ناقابل شکست پاکستان ٹیم جمعہ کو کوریا کے خلاف میچ کھیلے گا۔
دوسری جانب ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا قازقستان کی امان گیلدی ژانسایا نے 15ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا۔
چوتھے کوارٹر کے 55ویں منٹ میں پاکستان کی کپتان شارقہ سرور نے بہترین فیلڈ گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس ڈرا کے بعد قومی ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر