ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ایشین گیمز 2026 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نوگویا میں رہائش کے انتظامات پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کے لیے مناسب رہائشی سہولیات فراہم نہ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ہوٹلز کا انتظام نہ ہونے کا ذمہ داراے سی سی کے صدر محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو قرار دیا گیا۔
تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے نوگویا میں بھارتی ٹیم کے قیام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نہیں کرے گی بلکہ دیگر ایتھلیٹس کی طرح یکساں رہائش اختیار کرے گی۔
راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں جو جگہ فراہم کی جا رہی ہے ہم اسی میں رہیں گے۔ کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی رہائش کے انتظامات پر نظر رکھیں گے، رہائش یقینی طور پر فائیو اسٹار نہیں ہے لیکن اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اور اوساکا میں قیام کا آپشن موجود تھا لیکن دونوں شہر نوگویا سے دور ہیں۔ ایشین گیمز میں تمام شرکاء ایک فیملی کی طرح ہیں، یہ اچھا نہیں لگتا کہ کچھ ٹیمیں ٹوکیو اور اوساکا میں رہیں۔
راجیو شکلا نے مزید کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی ٹیم نوگویا کا دورہ کرچکی ہے اور وہ انتظامات سے مطمئن ہے۔ وکٹ، گراؤنڈ اور ڈریسنگ رومز سمیت دیگر تمام انتظامات ٹھیک ہیں۔
علم میں رہے کہ ایشین گیمز 2026 جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر