September 09, 2026 | 10:11 am

سی پی ایل: شاداب خان کی آلراؤنڈ کارکردگی، ٹیم کی فتح میں اہم کردار

کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) 2026 کے 30ویں میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف اہم کامیابی دلادی۔

ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں باربوڈا فالکنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

شاداب خان نے صرف 9 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت ٹیم کے لیے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 36 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ایمازون واریئرز صرف 14.2 اوورز میں 117 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں حصہ ڈالتے ہوئے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔