انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ آج سے، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان ٹیم نئی امیدوں کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آج انگلینڈ کےخلاف ایجبسٹن، برمنگھم کے میدان پر پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے اترے گی ۔
پاکستان ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارچکا ہے، نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، نئے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے اور سات کھلاڑیوں کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم کوسیریز میں وائٹ واش سے بچنا ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ سے مقابلے پر تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں، لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہوں گے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر