میرا ہمیشہ یہی گول ہوتا ہے کہ بہتر سے بہترین کر سکوں: بابر اعظم
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا ہمیشہ یہی گول ہوتا ہے کہ بہتر سے بہترین کر سکوں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بولے کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں، لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا: بابر اعظم
31 سال کے دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم جنہوں نے پاکستان کے لیے 65 ٹیسٹ کی 120 اننگز میں 43.00 کی اوسط سے 4688 رنز اسکور کیے ہیں، 19 ٹیسٹ کی 38 اننگز سے سنچری کے منتظر ہیں۔
البتہ برمنگھم کا ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ بطور بلے باز ان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ہمیشہ اچھا ہی رہا ہے۔ بابر اعظم نے یہاں 4 ون ڈے میں 2 سنچریاں بنائیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برمنگھم ون ڈے کرکٹ کے اعتبار سے یقیناً میرے لیے ایک اچھا میدان رہا ہے، جہاں میں دو بار سنچری اننگز کھیل چکا ہوں، ایک کامیاب گراؤنڈ رہا ہے۔ ممکن ہے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہاں کچھ اچھا ہوجائے۔
کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم کہتے ہیں کہ آپ کوئی بھی میچ کھیلتے ہیں، آپ کو پرفارم کرنا پڑتا ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں رنز ہو رہے ہیں، تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں معاملہ قدرے مختلف ہے، کوشش کرتا ہوں، ہر بار رنز کروں، لیکن ایسا ہمیشہ آپ کر نہیں پاتے۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر