ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے: سیکریٹری پی او اے
سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے۔
خالد محمود نے کہا ہے کہ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا جن میں سے 93 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا جبکہ 155 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات متعلقہ فیڈریشنز، پی او اے اور کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے۔
پی او اے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پی او اے فاطمہ لاکھانی پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن ہوں گی۔
خالد محمود نے ایشن گیمز میں ایتھلیٹکس، کبڈی، مینز و ویمنز کرکٹ، اسکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں میڈلز کی امید ظاہر کی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 23 ڈسپلنز میں شرکت کرے گا، جن میں 14 ڈسپلنز میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرنے والا کھلاڑی اگر میڈل جیتتا ہے تو اسے حکومتی انعامی رقم ملنی چاہیے۔
سیکریٹری پی او اے نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وزیرِ کھیل کو دعوت نامے موصول ہوئے ہیں تاہم کسی کی شرکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی جاپان جا رہے ہیں۔
خالد محمود نے مزید کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے جا رہے ہیں۔
سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو سال میں 3 مرتبہ اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے لیکچرز اور سیمینارز دیے جاتے ہیں، جبکہ ایشین گیمز کے لیے خصوصی ورکشاپ بھی کرائی جا رہی ہے۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر