ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت ویمن کرکٹ ٹیم نے 56 رنز کا ہدف9ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شری چرانی اور پریما راوت نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو معمولی اسکور پر محدود کر دیا اور دونوں نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان ٹیم 18 اعشایہ ایک اوور میں 55 رنز بنا سکی۔
شوال ذوالفقار نے 14 اور منیبہ علی نے 13رنز بنائے، بقیہ بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن کا کم ترین اسکور ہے۔
اس سے قبل پاکستان ویمن نے بھارتی ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
پاکستان اور بھارت نے گروپ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بھارت سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور آج 150ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔رسائی کیلئے بھارت کے خلاف یہ اہم میچ تھا۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر