September 05, 2026 | 03:11 pm

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے

سید یحییٰ حسینی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ تھنک ٹینک کے اہم کردار عاقب جاوید لندن کے مختصر دورے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ہیں ، 54 سالہ عاقب جاوید جو لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست کے بعد لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

عاقب جاوید نے 2 ستمبر کو برمنگھم پیلس میں شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کی تھی، لندن میں چیئرمین پی سی بی کے ساتھ بورڈ کے اہم اجلاس میں شریک عاقب جاوید پر اس وقت سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ سرفراز احمد بولنگ کوچ عمر گل اور سات کھلاڑیوں کو ٹیم سے اچانک باہر کرنا اور پاکستان سے چھ کھلاڑیوں کو طلب کئے جانے کے فیصلے کے بعد بورڈ بلخصوص عاقب جاوید پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بورڈ کے حد درجہ مصدقہ زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے اہم فیصلوں میں شامل عاقب جاوید بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں اور بورڈ کی جانب سے دی جانے والی تمام ذمہ داریوں کو با احسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔

دورہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو وضاحتی خط لکھے تھے، جس میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے سوالات کئے گئے تھے، جس متعلق عاقب جاوید نے اپنا مؤقف بورڈ کو پیش کر دیا ہے۔

1988 ء سے 1998ء تک قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں 54 اور ون ڈے کرکٹ میں 182 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر عاقب جاوید جو 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے بدستور اہم عہدیدار کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔