ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا جس کے باعث ان کو میچ روکنا پڑ گیا۔
یو ایس اوپن 2026 کے تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران کینابس کی تیز بو سے پریشان ہوکر ارینا سبالینکا نے میچ روک دیا اور امپائر کو شکایت کی کہ کوئی کینابس پی رہا ہے اور بو بہت تیز ہے۔
میچ ریفری نے آفیشل کو ہاتھ کے اشارے کے ساتھ کہاکہ کوئی سبالینکا کے پیچھے سگریٹ پی رہا ہے ، سبالینکا کی شکایت پر میچ کچھ دیر رکا رہا اور امپائر کے آفیشل کو بتانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا جس دوران سبالینکا نے کامیابی کے ساتھ چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےارینا سبالینکا نے کہا کہ مجھے نہیں پتا بو کہاں سے آرہی تھی لیکن فینز کو خیال رکھنا چاہیے، جب آپ بہترین کھیل کی کوشش کر رہے ہوں تو ایسی بو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سبالینکا نے کہا کہ مجھے نہیں پتا یہ بو کراؤڈ سے تھی یا باہر سے آرہی تھی کیوں کہ اس وقت ہوا چل رہی تھی۔
واضح رہےکہ فلشنگ میڈوز کے کورٹس میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں، بعض اوقات کینابس کی بو ہوا کے جھونکے کے ساتھ کورٹس میں آتی ہے ۔
ماضی میں نواک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرف بھی اس طرح کی شکایت کر چکے ہیں۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر