ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
دبئی: ویمنز ایشیا کپ 2026 میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک اپنے ابتدائی دو میچز میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو بالترتیب 94 اور 137 رنز سے شکست دی ہے اور گروپ اے میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان نے اپنے واحد میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی آل راؤنڈر دپتی شرما نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی توجہ حریف کے بجائے اپنی مضبوطیوں پر مرکوز ہے۔
پری میچ پریس کانفرنس میں دپتی شرما نے پاکستان کے اسپن بولنگ اٹیک کو بھی سراہا اور خاص طور پر نشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز اچھے ہیں، تاہم بھارتی ٹیم اپنی طاقت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ایک اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں کے باہمی ریکارڈ میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت نے 14 اور پاکستان نے 3 میچز جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں ایشیا کپ 2026 کے اہم میچ میں آج 5 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر