شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور معروف سماجی شخصیت شاہد آفریدی نے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا سفیر بننے کا اعلان کردیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر کا کردار ادا کرنے پر انتہائی خوش اور پُرجوش ہیں۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کراچی میں پیداہوا یہاں سندھ پولیس کی تین کرکٹ ٹیمیں ہوا کرتی تھیں، بچپن میں سندھ پولیس کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور کھیلنا میراخواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا سفیر مقرر کیے جانے پر خوشی اور اعزاز محسوس کررہا ہوں، سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری پر منتظمین کا شکر گزار ہوں۔
لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ وہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو اور سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین و ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کا فروغ ہمیشہ سے ترجیحات میں شامل رہا ہے، سندھ پولیس میں کھیلوں کا انعقاد ہمارا خواب تھا، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اسپورٹس کا مقصد نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور منشیات کے استعمال سے دور رکھنا ہے، رواں سال نومبر میں ملک بھر کی پولیس کو شامل کرکے اسپورٹس کا بڑا میلہ سجایا جائے گا۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر