September 04, 2026 | 03:49 pm

عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے، پاکستانی ٹیم میں انتخابی حکمتِ عملی کا فقدان ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی واضح سلیکشن حکمتِ عملی نظر نہیں آتی، سلیکشن کمیٹی روزانہ اپنا فیصلہ تبدیل کرتی دکھائی دیتی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی خوف کے ساتھ کھیل رہے ہیں، مجھے کھلاڑیوں کے لیے ہمدردی ہے کیونکہ کرکٹ ان کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے۔

سابق کوچ نے کہا کہ عاقب جاوید گزشتہ دو سال سے چیف سلیکٹر ہیں، موجودہ صورتحال کی ذمہ داری بھی انہیں لینی چاہیے۔

دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے جیسن گلیسپی نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالے جانے کا علم میڈیا، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ذریعے ہوا، کھلاڑیوں کو میڈیا کے ذریعے برطرفی کا علم ہونا کتنا بے توقیری کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کرتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے باہر ہوجاتے ہیں اور تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انہیں وطن واپس بھیج دیا جاتا ہے، آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے؟۔