انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاری کےلیے آج ایجبسٹن میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لندن سے برمنگھم پہنچی تھی اور ایک دن آرام کے بعد قومی کھلاڑی آج سے ایجبسٹن میں پریکٹس کریں گے۔
اسکواڈ میں شامل کیے گئے سات میں سے چار کھلاڑی صائم ایوب ، سعد بیگ ،عمران جونیئر اور رضااللہ بھی آج برمنگھم میں ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں جبکہ عبداللہ فضل ، عمران رندھاوا اور عرفات منہاس پہلے ہی اسکواڈ جوائن کر چکےہیں۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا اب سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر سے شروع ہوگا ۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ لیڈز کے مقام پر 3 دن میں ہی ختم ہوگیا تھا جس میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ لارڈز میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ 4 دن میں ختم ہوگیا تھا جس میں قومی ٹیم کو 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کی اس شکست کے بعد پی سی بی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹیم سے الگ کردیا جن میں سے امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف پی سی بی سخت ایکشن لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بنگلادیش کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان
-
پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
-
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
-
کانٹوں پر چلنا آتا ہے، نہیں سوچ رہا مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں: صاحبزادہ فرحان
-
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نےفاسٹ بولر حارث رؤف پر نظریں جما لیں
-
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کئے جانے کا امکان
-
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنےکی کامیاب سرجری
-
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز سے قبل سری لنکن کپتان کا اچانک بڑا فیصلہ
-
سابق کپتان عامر سہیل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
-
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مقرر

