September 04, 2026 | 10:41 am

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں پہلی مرتبہ طالب علموں کو بھی شامل کرلیا گیا۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں پہلی بار کسی سرکاری ادارے کے ایڈوائزری بورڈ میں طلبہ کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایدوائزری بورڈ کے اجلاس میں طالب علم بھی شریک ہوئے جبکہ ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنےکی۔

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ نوجوان اب کھیلوں کی پالیسی اورفیصلہ سازی میں براہِ راست شریک ہوں گے۔

وزیرکھیل پنجاب نے کہا کہ کالجزاوریونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کےایڈوائزری بورڈ کی معیاد ایک سال ہے۔