پاکستان کرکٹ میں جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہیں: مدثر نذر
سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہیں اور ان سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
مدثر نذر کا کہنا تھا کہ ہارنے پر تو لوگ ہنس ہی رہے تھے، اب تو حد ہی ہوگئی ہے، دل دکھی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہوم سیریز میں اتنی تبدیلیاں نہیں ہوتیں جتنی پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کردی گئی ہیں، متبادل کھلاڑی ٹیم کے ساتھ موجود تھے انہیں کھلایا جاسکتا تھا۔
مدثر نذر نے کہا کہ غازی غوری، اویس ظفر، عامر جمال، ساجد خان اور عبید شاہ کو کھلا لیتے، ضروری تھا تو میر حمزہ کاونٹی کھیل رہے ہیں ان کو وہیں سے شامل کرلیتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی جارہی تھی ایسے میں عمر گل کو کیوں فارغ کیا گیا، ان سب فیصلوں سے آخر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
مدثر نذر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور انہوں نے 76 ٹیسٹ اور 122 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پی سی بی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ٹیم کی ذمہ داریوں سے الگ کردیا ہے۔
پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد 7 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ سے باہر کردیا ہے جبکہ امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا