مصباح الحق کا استعفیٰ، پاکستان کرکٹ میں بحران شدت اختیار کرگیا
رپورٹ: عبدالماجد بھٹی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والی حیران کن تبدیلیوں کے بعد بحران میں مزید شدت اس وقت آئی جب سینئر سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے کنسلٹنٹ اور کوچ مصباح الحق نے پی سی بی سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیکر اپنی راہیں جدا کرلیں۔
مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے مصباح الحق کو سرفراز احمد کے ساتھ سلیکٹر بنایا تھا۔ لارڈز ٹیسٹ کے تنازع میں مرکزی کردار امام الحق خاموشی سے لاہور پہنچ گئے، وہ چہر ے پر ماسک لگا کر ڈپارچر لاؤنج سے سکیورٹی میں باہر نکلے۔
لندن سے امام الحق کے ساتھ پاکستان آنے والے محمد رضوان نے دوحا سے اسلام آباد کی فلائٹ لی۔ وہ بھی خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے اور ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ گذاریں گے۔ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گیا ہے، انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کوبتا دیا ہے اور وہ اپنے نوٹس پیریڈ کے بعد پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔
ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن کے بارے میں مصباح الحق سے کچھ وضاحتیں مانگی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ مصباح الحق نے عاقب جاوید کے ساتھ پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا

