قومی سلیکٹر مصباح الحق کی پی سی بی سے الگ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی ناقص پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر مصباح الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کا نوٹس پیریڈ شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح کے مستعفی ہونے کی وجہ پی سی بی کا جاری کیا گیا نوٹس ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکٹرز سے پوچھا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم میں کیوں منتخب کیا؟
پی سی بی نے نوٹس میں کہا ہے کہ سلیکٹرز دونوں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معیار اور پرفارمنس کی 24 گھنٹے کے اندر وضاحت کریں ۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل 2 میچوں میں شکست کے بعد بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا ہے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا