سابق کرکٹر سعید اجمل پی سی بی کے فیصلوں پر پھٹ پڑے
پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور انتظامی فیصلوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سعید اجمل نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا ہمارا مذاق بنا رہی ہے کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیں۔
سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اس طرح کی بڑی تبدیلیاں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، جو فیصلے کرنے تھے ٹور کے بعد کرنے چاہیے تھے۔
انہوں نے امام الحق کے بارے میں کہا کہ اگر امام کی غلطی نکلتی ہے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ کوئی دوسرا کھلاڑی ایسا نہ کرے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سعید اجمل نے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں بھاری شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔
بورڈ نے 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کے ساتھ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا