قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا ہوگئے
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے بدترین شکست اور کرکٹ بورڈ کے بڑے اور اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں مقیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں شدید سناٹا اور انتہائی دباؤ کی کیفیت ہے۔
حد درجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیم کی شکست اور ٹیم کے ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کے وطن واپس بھیجے جانے پر خاصے دباؤ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شدید بخار میں مبتلا ہیں۔
ان کی طبعیت کے حوالے سے جب ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا، تو پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے، کپتان بابر اعظم نے اس حوالے سے انہیں مطلع کیا ہے۔ البتہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں، وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا