پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گا، انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کوبتا دیا ہے اور وہ اپنے نوٹس پیریڈ کے بعد پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔
دوسری جانب دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا ہے۔
ادھر اوپننگ بیٹر امام الحق وطن لوٹ گئے ہیں جو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث میدان میں نہیں اترے تھے، ان کی انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور پی سی بی کی جانب سے انہیں انکوائری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا