امام الحق وطن لوٹ گئے، انجری پر سوالیہ نشان، پی سی بی کی تحقیقات کا امکان
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق انگلینڈ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ امام الحق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ دونوں اننگز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
امام الحق کی اس مرتبہ کی انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا لہٰذا ماضی کے اس واقعہ کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا۔
ماضی کے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور کمیٹی کے مطابق امام الحق نے جان بوجھ کر خود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رکھنے کی کوشش کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انکوائری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
-
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: بھارتی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے
-
ٹینس اسٹار سبالینکاکو میچ کے دوران چرس کی بدبو نے پریشان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا معاملہ زیرِ بحث
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
-
شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیر مقرر
-
تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
-
عاقب جاوید کو خود اپنا احتساب کرنا چاہیے: جیسن گلیسپی
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی
-
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت
-
پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ سے متعلق اہم فیصلہ
-
نکھل چودھری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا